اینگروفوڈز کے بعد از ٹیکس منافع میں کمی

جمعرات 28 جنوری 2016 12:45

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) سال 2015ء کی چھوتھی سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر کے دوران اینگروفوڈز کے بعد از ٹیکس نفع میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 12فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ تین ماہ کے دوران کمپنی نے 561ملین روپے کا منافع حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2015ء کی آخری سہ ماہی کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدن 0.73 روپے رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال 2015ء کے دوران مجموعی طور پر 3ارب 16کروڑ وپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل کیا ہے اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.13 روپے رہی ہے جو سال 2014ء کے مقابلہ میں تین گنا زائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :