چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہزار ایکڑ رقبہ پر محیط پہلا ماڈل خصوصی اقتصادی زون گوادر میں آئندہ سال مکمل کر لیا جائے گا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:48

اسلام آباد ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت پہلا ماڈل خصوصی اقتصادی زون گوادر میں آئندہ سال 2017ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سی پیک پر مجموعی طور پر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق گوادر میں 3 ہزار ایکڑ رقبہ پر خصوصی اقتصادی زون تعمیر کیا جائیگا جسکا ترقیاتی کام چین کی مختلف کمپنیاں کرینگی جو آئندہ سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائیگا۔

گوادر کے مخصوص اقتصادی زون میں کان کنی اور معدنیات ، فوڈ پراسیسنگ ، زراعت ، لائیو سٹاک اور توانائی سے متعلقہ صنعتی یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ سی پیک کے تحت ملک کے دیگر مختلف علاقوں میں قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز بھی اسی طرز پر ڈیزائن اور ڈویلپ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :