آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹونٹی میں کل آمنے سامنے ہوں گی

جمعرات 28 جنوری 2016 12:48

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹونٹی میں کل آمنے سامنے ہوں گی

میلبورن ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 37 رنز سے ہرایا تھا۔

(جاری ہے)

سیریز کا دوسرا میچ کینگروز کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وہ یہ میچ جیت کر نہ صرف سیریز میں کم بیک کرنے بلکہ اسے برابر کرنے کی کوشش کرے گی اور دوسری جانب ان فارم بھارتی ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میچ جیت کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی خواہاں ہے اسلئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :