عمران خان ہارکو تسلیم نہیں کرتے، ہر روز دھرنا دھرنا کھیلتے ہیں ‘ رانا بابر حسین
جمعرات 28 جنوری 2016 12:51
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا لاہور آکر پھر دھرنا دینے کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے ،عمران خان ہارکو تسلیم نہیں کرتے اورہر روز دھرنا دھرنا کھیلتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھرنوں او راحتجاجی سیاست نے بھی ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا،دھرنے کی سیاست سے توانائی سمیت ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ۔
ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھناہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سیاسی ،معاشی او رسماجی بقا کا مسئلہ درپیش ہے، ہمیں اجتماعی کاوشوں سے تاریخ کا دھارا موڑناہے ۔ موجودہ حکومت نے گڈ گورننس ، شفافیت اور معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا کلچر متعارف کرایاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔
چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دیاہے -توانائی کے تمام منصوبوں میں چین کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔حکومت کا کام سرمایہ کاری کرنا نہیں ہوتا بلکہ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول اوربہترین سہولتیں فراہم کرناہے لیکن اس کے باوجود پنجا ب حکومت نے اپنے وسائل سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر منصوبہ مکمل کیاہے ۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.