Live Updates

ماضی میں کسی حکومت نے زراعت پر توجہ نہیں دی ،(ن)نے ہمیشہ کسان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے ‘ عرفان دولتانہ

جمعرات 28 جنوری 2016 12:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے زراعت پر توجہ نہیں دی ، مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ کسان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نزرعی اجناس کی قیمت میں کمی آنے سے کسان کی آمدنی میں کمی ہو رہی ہے جبکہ بیج، کھاد اور زرعی ادویات وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے اور منافع کم ہو گیا ہے،اس توازن کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پیداواری لاگت کو کم کیا جائے تا کہ کسان خوش حال ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو زرعی اجناس مناسب نرخوں پر مل سکیں اور ہماری زرعی پیداوار عالمی منڈی میں مقابلہ کر سکے۔اس لیے کسانوں کی بنیادی ضرورت کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے لیے حکومت بیس ارب روپے کا ایک فنڈ قائم کر رہی ہے جس میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں برابر کی حصے دار ہوں گی، پوٹاشیم اور فاسفیٹ کھاد زمین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں اہمیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اِن دونوں کھادوں کی قیمتوں میں فی بوری کم از کم پانچ سو روپے کمی واقع ہو جائے گی۔ اِس کے علاوہ یوریا کھاد کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے حکومت ہر سال سرکاری خرچ پر یوریا درآمد کرتی ہے جو کسانوں کو سستے داموں فراہم کی جاتی ہے۔ اس سال اس کے لیے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :