آسٹریلین اوپن ، ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے

جمعرات 28 جنوری 2016 12:51

آسٹریلین اوپن ، ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری- 2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز جوڑی دار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے آگئیں، دونوں پلیئرز آج مدمقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا نے اپنے کروشین جوڑی دار ایوان ڈوڈگ کے ہمراہ پاکستان کے اعصام الحق اور ان کی قزاقستان کی جوڑی دار یروسلاوا کو ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔

سوئس پلیئر مارٹینا ہنگس نے بھارتی جوڑی دار لینڈر پائس کے ہمراہ شاندار کھیل کی بدولت امریکا کی سیلونی اسٹیفنز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس آج مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں مدمقابل ہوں گی ۔