ہدف کا تعاقب ہمیشہ مشکل بن جاتا ہے،قوم ٹیم ٹاس جیتیں تو بیٹنگ کو ترجیح دے ‘ وسیم اکرم کا مشورہ

جمعرات 28 جنوری 2016 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم بولنگ میں زیادہ مضبوط ہے ‘ہدف کا تعاقب ہمیشہ مشکل بن جاتا ہے،اس لئے ٹیم ٹاس جیتیں تو بیٹنگ کو ترجیح دے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا کی ہر ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق ٹاس جیت کر بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرتی ہے ،بولنگ پاکستان ٹیم کا مضبوط شعبہ ہے، ہمیں بھی ٹاس جیت بولنگ کو تو جیح دینا چاہیے ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کوچ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ تجربات کا وقت ختم ہوچکا تاہم پاکستان کے تو اب تک اوپنرز بھی سیٹ نہیں ہوسکے۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بولرز اچھی گیند کریں تو کپتان کی ضرورت نہیں لیکن جب انہیں مار پڑ رہی ہو تو کپتان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :