ویسٹ انڈیز نے چندرپال،ٹینوبیسٹ،ایڈورڈز ، سینٹوکی کو ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کی اجازت دیدی

جمعرات 28 جنوری 2016 13:06

ویسٹ انڈیز نے چندرپال،ٹینوبیسٹ،ایڈورڈز ، سینٹوکی کو ماسٹرز چیمپئنز ..

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) نے شیونارائن چندرپال، ٹینوبیسٹ، فیڈل ایڈورڈز اور کرشمر سینٹوکی کو ماسٹرز چیمپئنز لیگ (ایم سی ایل) میں شرکت کی اجازت دے دی۔ چاروں پلیئرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد این او سی جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

ایم سی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کو ریٹائرڈ کھلاڑیوں کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے جس کا آغا ز جمعرات سے ہو گیا۔

چندرپال لیگ میں گیمینی، ایڈورڈز لیولائنز جبکہ سینٹوکی اور ٹینوبیسٹ ساگٹ ٹیریرز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ڈبلیو آئی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل موئرہیڈ نے چاروں پلیئرز کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں ایم سی ایل میں شرکت کیلئے اجازت نامے جاری کئے

متعلقہ عنوان :