Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی رہنما شوکت دادو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 13:08

لاہور : پی ٹی آئی رہنما شوکت دادو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما شوکت دادو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوکت دادو نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شوکت دادو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کی وجہ پارٹی میں پائی جانے والی عدم سنجیدگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور یہ میری جماعت تھی اور اب بھی ہے۔ شوکت دادو اس سے پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل ن لیگی رہنما تھے جو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ترقیاتی پراجیکٹس معاون کی حیثیت سے رہ چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات