انجلینا جولی نے ”بائی دی سی“ کو شوہر کے ساتھ رشتے کا امتحان قرار دیدیا

جمعرات 28 جنوری 2016 13:09

انجلینا جولی نے ”بائی دی سی“ کو شوہر کے ساتھ رشتے کا امتحان قرار دیدیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کارہ انجلیناجولی کا کہنا ہے کہ انکی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”بائی دی سی“ درحقیقت انکے شوہر براڈ پٹ کے ساتھ رشتے کا امتحان تھا۔40سالہ اداکارہ نے اپنی فلم ”بائی دی سی“ میں ناصرف شوہر کے ہمرا اداکاری کی بلکہ اس فلم کی ہدایات بھی دیں تھیں۔

(جاری ہے)

فلم میں جوڑے نے نو بیاہتہ جوڑے کا کردار ادا کیا تھا۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں شوہر کے ساتھ کام کرتے ہوئے انھیں احساس ہوا کہ مذکورہ فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرنے سے بڑی حد تک وہ اپنے اور شوہر کے آپس کے رشتے کو بہتر انداز میں سمجھ سکتی ہیں۔فیمیل فرسٹ ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں اور براڈ پٹ اکثر اوقات نئے نئے چیلنجز قبول کرتے رہتے ہیں اگرچہ کبھی کبھار یہ چیلنجز بڑی حد تک خطرناک موڑ بھی لیتے ہیں