اداکار ابی وگودا 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعرات 28 جنوری 2016 13:15

اداکار ابی وگودا 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) معروف امریکی اداکار ابی وگودامنگل کے روزووڈ لینڈ پارک نیو جرسی میں 94برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اداکار ”دی گاڈ فادر“ اور ٹیلی ویڑن سیریز ”برنے ملر“ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے کی بنا پر خاصی شہرت رکھتے تھے۔ہالی ووڈ رپورٹر ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق وگودا کو1970ء میں امریکی ٹی وی چینل اے بی سی پر نشر ہونے والے مشہور سٹ کام ”برنے ملر“میں فل فش جاسوس کا کردار ادا کرنے پر متواتر تین سال تک ایمی ایوارڈ سے نوازا جاتا رہاتھا۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں انھوں نے فورڈ کوپلا کی ”دی گاڈ فادر“ فرنچائز کے دو پہلے حصوں میں مافیا سولجر کا یاد گار کردار ادا کیا۔اداکار نے پہلے پہل فورڈ کوپلا کی فلم میں اداکاری کیلئے ایک عام اداکار کی طرح ہی آڈیشن دیا تاہم بعد از انکی لاجواب اداکاری نے فلمساز کو انھیں دوسری مرتبہ اپنی فلم کا حصہ بنانے پر مجبور کر دیا۔وگودا فنی سفر کے دوران ”دی ڈون از ڈیڈ1973ء “، ”پینسر1989ء “، ”جو ورسز والکینو1990ء “ ، ”شگر ہل1993“، ”جیوری ڈیوٹی1995ء “اور ”کرائم سپری2003ء “ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں

متعلقہ عنوان :