رنبیر کپور کو قطرینہ کیف سے علیحدگی مہنگی پڑ گئی

جمعرات 28 جنوری 2016 13:15

رنبیر کپور کو قطرینہ کیف سے علیحدگی مہنگی پڑ گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور اداکارہ قطرینہ کیف ایک دوسرے سے الگ ہونے پر شہہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔تاہم تاحال دونوں ستاروں کی جانب سے ایک دوسرے سے علیحدگی کی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن جوڑے کے جدا ہونے پر ذیادہ نقصان اداکار رنبیر کپور کو اٹھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

بولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق دونوں ستارے جس اپارٹمنٹ میں ایک ساتھ رہائش پزیر تھے اس کی سیکیورٹی کی مد میں رنبیر کپور 21کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع کرا رکھی تھی جو یوں اچانک گھر چھوڑ کر جانے پر ڈوبتی نظر آرہی ہے۔

رنبیر کپور اور اداکارہ قطرینہ کیف کے درمیان لڑائی کی مختلف اوقات میں مختلف وجوہات سامنے آتی رہی ہیں۔ واضح رہے رنبیر کپور اداکارہ سے لڑ جھگڑ کر اپنے والدین کے ساتھ ہل روڈ پر واقع ولسن اپارٹمنٹس میں شفٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور “ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ قطرینہ کیف کی فتور 12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :