نامور ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کر دی

جمعرات 28 جنوری 2016 13:20

نامور ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کر دی

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) ہالی ووڈ کے نامور اداکار ول اسمتھ کاکہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں مسلم مخالف پروپگنڈا ور تعصب کی جو فضا چل اٹھی ہے اسے دیکھ کر وہ بھی سوچ رہے ہیں کہ امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہو جائیں۔ہالی ووڈ اداکار نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کیسے ایک سیاسی عہدے کیلئے سیاستدان ایسی چیزوں کو پرموٹ کر رہے ہیں جس سے اشتعال انگیزی میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدانوں نے یہی رویہ اپنائے رکھا تو مجھے بھی مجبورا اس دوڑ میں کودنا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کل کو میں بھی امریکہ کا صدر بن جا?ں، مذاحیہ لہجے میں انکا کہناتھا کہ میں جانتا ہوں ایسا ابھی ممکن نہیں ہے تاہم خواب دیکھنا کوئی بری بات بھی تو نہیں ہے کیونکہ جب میں ہالی ووڈ سٹار نہیں بنا تھا تب بھی تو میں سٹار بننے کے خواب دیکھتا تھا اور پھر ایک دن ایسا بھی آیا کہ میں بن بھی گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ول اسمتھ نے ایک امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیاست میں آنے کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ سوچتے ہیں کہ امریکہ میں ہی انکا ایک سیاسی دفتر ہو۔ فلم مین ان بلیک کے ہیرو ماضی سے ہی مسلمانوں کیلئے ایک نرم گوشہ رکھتے ہیں، نائن الیون حملوں کے بعد نامور امریکی باکسر محمد علی کیساتھ ملکر انہوں نے مسلمانوں کے حق میں ایک تحریک چلائی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشتگردی کا درس نہیں دیتا۔

اداکار، پروڈیوسر ،ریپر، اور گانے لکھنے والے ول اسمتھ پانچ مرتبہ گولڈن اور تین مرتبہ اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامز دہو چکے ہیں جبکہ چار مرتبہ جرمنی ایوارڈز جیت بھی چکے ہیں اور حال ہی میں انکی رلیز ہونیوالی نئی فلم کونکیشن نے انہیں تیسری مرتبہ آسکر ایوارڈ کا امیدوار ٹھرا دیا ہے