شعیب ملک نے پہلی محبت کا انکشاف کرکے پرستاروں کو حیران کردیا

چھوٹی عمر میں اپنی کزن کو محبت نامہ لکھنے پر بہن سے مار پڑی تھی :شعیب ملک

جمعرات 28 جنوری 2016 13:31

شعیب ملک نے پہلی محبت کا انکشاف کرکے پرستاروں کو حیران کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راوٴنڈر شعیب ملک یوں تو خاموش طبیعت کی شخصیت معلوم ہوتے ہیں تاہم انہوں نے حال ہی میں اپنی پہلی محبت کو خط لکھنے کا انکشاف کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنی کزن کو کچی پنسل سے محبت نامہ لکھا اور وہ صفحہ پھاڑ کر اسے دینے کے لیے اس کے گھر کی جانب چل پڑے تاہم ان کی بہن نے پیچھے سے دوسرے صفحے سے ان کا محبت نامہ پڑھ کر انہیں پکڑ ا اور دو تھپڑ لگانے کے بعد سمجھایا کہ انہوں نے خراب حرکت کی ہے۔

شعیب ملک کے مطابق اب بھی جب ان کی اپنی اس مذکورہ کزن سے ملاقات ہوتی ہے تووہ اس محبت نامے سے متعلق شکوہ ضرور کرتی ہے۔