بلائنڈ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 28 جنوری 2016 13:48

بلائنڈ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن نے پہلے اسپورٹس فیسٹول 2016ء کے انعقاد کااعلان کردیا۔ایک روزہ فیسٹیول اتوار 7فروری کو صبح9بجے تا شام5بجے تک کسٹم اسپورٹس کمپلیکس بلاک15ایف بی ایریا کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین اور اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائزرسلمان الٰہی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ فیسٹیول میں چاروں صوبوں کے علاوہ فاٹا، گلگت بلتستان اوراسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تقریباً50کے قریب نابینا کھلاڑی شرکت کریں۔

سلمان الٰہی کامزید کہناتھاکہ اس ایونٹ کا مقصد نابینا کھلاڑیوں کی حوصلہ ا فزائی اورانہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرناہے۔ فیسٹیول میں آرم ریسلنگ، جمپنگ،منی میراتھن، ویڈیو گیمز، شارٹ پٹ، رسہ کشی اور کرکٹ کے ڈبل وکٹ کا ایونٹ بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :