ملالہ اور ضیاء الدین یوسف زئی نے عبد الستار ایدھی کیلئے نوبل انعام کی مہم شروع کر دی

جمعرات 28 جنوری 2016 13:49

ملالہ اور ضیاء الدین یوسف زئی نے عبد الستار ایدھی کیلئے نوبل انعام ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور اقوام متحدہ میں عالمی تعلیم کے مشیر ضیاء الدین یوسف زئی نے پاکستان کے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کیلئے نوبیل انعام کی مہم شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی کے مطابق عظیم ترین انسان عبدالستار ایدھی میرے لیے ایک رہنما ہیں اور کروڑوں لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں ‘وہ ہزاروں مفت ایمبولینسوں کا بیڑہ چلاتے ہیں اور انہوں نے ہزاروں ڈاکٹروں کے لیے تربیت کا انتظام کیا ‘ دنیا میں ایدھی ایمبولینس سروس ایمبولینسوں کا سب سے بڑا بیڑہ بن چکی ہیں۔

ضیا الدین یوسف زئی نے کہاکہ بہت سے لوگوں کے لیے 88 سالہ عبدالستار ایدھی ولی کا درجہ رکھتے ہیں ،انہوں نے زندگی میں کبھی چھٹی نہیں لی ‘ وہ صرف دو جوڑی کپڑوں کے مالک ہیں اور کراچی کے ایک پسماندہ علاقے میں چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں،عبدالستار ایدھی یتیموں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور غریبوں کے لیے میڈیکل سینٹرز چلاتے ہیں وہ مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں ۔دونوں نے عبدالستار ایدھی کو امن کا نوبیل انعام دینے کیلئے چینج ڈاٹ کام پر پٹیشن پر دست خط کرنیکی مہم چلائی ہوئی ہے۔