اداکار کو سٹار بنانے میں مداحوں کا بڑا ہاتھ ہو تا ہے،اکشے کمار

جمعرات 28 جنوری 2016 14:31

اداکار کو سٹار بنانے میں مداحوں کا بڑا ہاتھ ہو تا ہے،اکشے کمار

ممبئی ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ایک اداکار اپنے مداحوں کی بدولت سٹار بنتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں طویل عرصہ سے کام کرنے کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ ایک اداکار کو سٹار بنانے میں ان کے مداحوں کا بہت بڑا ہاتھ ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ مداح آپ کی طاقت ہوتے ہیں اور ان کے بغیر آپ انڈسڑی میں نہیں چل سکتے۔اداکار نے کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں بہت اتار اور چڑھاؤ دیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ان کی لگاتار 14فلمیں فلاپ ہوئیں اور 15ویں ہٹ ہوئی جس کے بعد ان کی 16 فلمیں ہٹ ہوئیں اور اس میں ان کے مداحوں بہت بڑا ہاتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :