اداکارہ معمررانا بھی اس سال ہدایتکار بن جائیں گئے

جمعرات 28 جنوری 2016 14:40

اداکارہ معمررانا بھی اس سال ہدایتکار بن جائیں گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) اداکارہ معمررانا بھی اس سال ہدایتکار بن جائیں گئے۔ معمر رانا نے گزشتہ سال بہت جدوجہد کے بعد ذاتی اردو فلم ”سکندر‘ ‘کا آغاز کراچی میں کردیا تھا اور اب وہ 2016ء میں فلم کو مکمل کرکے نمائش کیلئے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو بہت امید ہے کہ ان کی فلم سکندر بطور ہدایتکار انہیں ہدایتکاری کے میدان میں جگہ دلانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے اسکرپٹس سے لے کر ہر شعبے پر بھرپور محنت کررہا ہوں اور مجھے اللہ تعالیٰ کے گھر پوری امید ہے کہ میری یہ فلم بطور ہدایتکار اس سال کی ہٹ فلم ہوگئی۔