بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن حکام نے منصور احمد کو ملکی ہاکی لیگ میں کوچنگ کیلئے ویزا جاری کرنیکی یقین دہانی کرادی

جمعرات 28 جنوری 2016 14:45

بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن حکام نے منصور احمد کو ملکی ہاکی لیگ میں کوچنگ ..

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری- 2016ء) بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کے حکام نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان گول کیپر اولمپئن منصور احمد کو بنگلہ دیش ہاکی لیگ میں کوچنگ کے لئے ویزا جاری کر انے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بنگلہ دیشن کی حکومت نے منصور احمد کو سائوتھ ایشین گیمز کے لئے بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لئے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ منصوراحمد نے بتایا کہ ان کی23جنوری کو دی گئی درخواست پر بنگلہ دیشی حکومت نے ویزا جاری نہیں کیا تھا تاہم بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کے حکام نے کہا ہے کہ وہ جس کلب سے معاہدہ کر رہے ہیں اس کی کوچنگ کے لئے مجھے ویزا ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔