پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی قیمتوں میں مستقبل بنیادوں پرکمی کی جائے ،راجہ وسیم حسن
جمعرات 28 جنوری 2016 14:48
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ماہ دسمبر کیلئے2.64روپے کمی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں جب جب بھی پٹرول مہنگا ہوا بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا جاتارہا ہے اس لیے اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات انتہائی کم ترین سطح پر ہیں توفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے تاکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا حقیقی ریلیف صنعتکاروں اور عوام کو منتقل ہوسکے ۔
راجہ وسیم حسن نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے صنعتی مقاصد میں بجلی کی قیمتوں میں 3روپے فی یونٹ کے اعلان کے باوجود کمی کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں3روپے فوری کمی کا نوٹیفیکیشن جار ی کیا جائے کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث مہنگی پیداوار کے باعث حکومتی برآمدات میں کمی واقع ہورہی ہے جس کے باعث صنعتکار پریشانی کا شکار اور حکومتی ریونیومیں کمی واقع ہورہی ہے۔(جاری ہے)
برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فوری اور خاطر خواہ کمی انتہائی ضروری ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.