قطر ائیر ویز نے دنیا کی طویل ترین پرواز لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 14:55

قطر ائیر ویز نے دنیا کی طویل ترین پرواز لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا

قطر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : قطر ائیر ویز نے دنیا کی طویل ترین پرواز لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر ائیر ویز نے دوحہ ، قطر، آکلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین دنیا کی طویل ترین ڈائریکٹ پروازیں لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قطر ائیر ویز کے سی ای او اکبر الباقر نے اس منصوبے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ قطر ائیر ویز نے دو شہروں کےمابین ڈائریکٹ سفر کے لیے پروازیں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سفر کو مکمل کرنے میں قریباً ساڑھے 18 گھنٹے درکار ہوں گے۔

بحرین ائیر شو میں گفتگو کرتے ہوئے باقر نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے بوئنگ 777-LR استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ جہاز میں ایک وقت میں 259 مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔ تاہم اس سروس کے باقاعدہ آغاز کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :