لاہور‘قتل کے مجرم کے تین فروری کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری

جمعرات 28 جنوری 2016 15:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) سیشن کورٹ نے قتل کے مجرم کے تین فروری کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے ۔ذوالفقار نے 1995ء میں پرویز نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

(جاری ہے)

اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے فیصلے کو بر قرر رکھنے اورصدر مملکت کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر سیشن کورٹ نے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے ۔ مجرم ذوالفقار کو تین فروری کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پرلٹکایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :