سیف گیمز ، وزیرداخلہ چوہدری نثار کی صاحبزادی ویمنز باسکٹ بال ٹیم میں شامل

جمعرات 28 جنوری 2016 15:20

سیف گیمز ، وزیرداخلہ چوہدری نثار کی صاحبزادی ویمنز باسکٹ بال ٹیم میں ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری- 2016ء) ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے پاکستانی ویمنز باسکٹ بال ٹیم میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی بیٹی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 5 فروری سے شیڈول ساف گیمز کے لیے قومی ویمنز باسکٹ بال ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ، فیڈریشن نے 1 ماہ تک کیمپ جاری رہنے والے کیمپ میں ٹرائلز کے ذریعے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد 12 رکنی ٹیم منتخب کی جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی صاحبزادی نتاشہ بھی شامل ہیں ، اس کے علاوہ مایہ ناز قومی فٹبالر حاجرہ خان کو بھی ٹیم رکھا گیا ہے ، ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ثناء محمود کوسونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ویمنزباسکٹ بال ٹیم 20 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کریگی ، اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے 1995ء میں پہلی اور آخری بار اسلامک گیمز میں حصہ لیا تھا ۔