لاہور،مقتول ملک سرور کے بھائی نے ایس ایچ او شاہد گجر،سب انسپکٹر عبد الجبار اور کانسٹیبل رانا اشفاق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا
جمعرات 28 جنوری 2016 15:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) رسول پارک نزد سبزہ زار کے رہائشی شہری ملک محمد اسلم نے تھانہ شفیق آباد لاہور کے ایس ایچ او شاہد گجر ، سب انسپکٹر عبدالجباراور ایس ایچ او کے کار خاص کانسٹیبل رانا اشفاق کیخلاف اپنے بھائی ملک سرور کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن کے نام اپنی درخواست میں ملک محمد اسلم نے مذکورہ پولیس اہلکاروں پرالزام عائدکیا ہے کہ ان کا بھائی مقتول ملک محمد سرور جو ہیپاٹائٹس سی کا مریض تھا کو 2دسمبر 2015ء کو پولیس کوئی وجہ بتائے بغیر گھر سے اٹھاکرلے گئی اور اس کیخلاف منشیات کا جعلی مقدمہ درج کردیا۔
پولیس اپنی اس پولیس گردی کے دوران ایک موٹرسائیکل ، چار عدد موبائل ، راڈو گھڑی اور 20ہزار روپے کی نقدی جو گھر میں موجود تھی ساتھ لے گئی ۔(جاری ہے)
بعدازاں پولیس نے ملک محمد سرور کی دہائی کے عوض 2لاکھ روپے کا مطالبہ کیا لیکن جب پولیس کو رشوت دینے سے انکار کیا تو پولیس نے ملک محمد سرور پر تھانے میں تشدد کرکے اسے جیل بھیج دیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
درخواست دہندہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو باربار باور کرایا گیا کہ ملزم ملک محمد سرور ہیپاٹائٹس کا مریض ہے لیکن پولیس اہلکاروں نے ایک ہی جواب دیا کہ اگرملزم مر گیا تو قتل کا مقدمہ ہم پر ہوگا ہم ایسے کئی مقدمے دیکھ چکے ہیں۔ درخواست دہندہ کے مطابق وہ پولیس کے لی پیسوں کا انتظام تو نہ کرسکے لیکن اپنے بھائی کی لاش گھر لے آئے، درخواست دہندہ نے ڈی آئی جی اپریشن پر واضح کیا کہ اگر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج نہ کیا تو ان کے خاندان کے لوگ قرآن پاک کے حلف پر وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.