سردی کے موسم میں شدت کی وجہ سے لاہور کے سکولوں کو چھٹیاں دی گئی ہیں،ڈی سی او لاہور

جمعرات 28 جنوری 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ سردی کے موسم میں شدت کی وجہ سے لاہور کے سکولوں کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔ چھٹیوں کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ جس تعلیمی ادارے کا سکیورٹی پس ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک لاہور کے 29سکولوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 12تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے ہیں یہ سکول ماڈل ٹاؤن اورنئی انار کلی میں واقع ہیں۔ دوسری طرف عوامی حلقوں نے سردی کی وجہ سے سکولوں میں چھٹیوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ا ن کے بچے مختلف بیماریوں سے بچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :