خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں ریلوے پولیس میں نئی بھرتی سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 28 جنوری 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے جاوید انور بوبک سمیت دیگر ریلوے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریلوے پولیس میں نئی بھرتی پارسل ایکسپریس اور اس حوالے سے مختلف کورئیٹر کمپنیوں سے رابطے 20کو ڈرائیور کی خریداری کے حوالے سے اپ ڈیٹ پی ایس ڈی بی فنڈز کا استعمال ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن اورریلوے اسٹیشنوں پر ایسکالیٹرز کی تنصیب سمیت راولپنڈی اور کوہاٹ کے درمیان ریل کار چلانے کے معاملات زیر بحث آئے اور ان نکات پر عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا۔