اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپوزیشن لیڈر کی حکومت وقت کے ساتھ مک مکا کی تصدیق کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 15:50

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپوزیشن لیڈر کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی حکومت کے ساتھ مُک مُکا کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گذشتہ 2 سال سے پی ٹی آئی یہ کہتی آ رہی ہے کہ مُک مُکا ہوا ہے ، میں اس مُک مُکا کی تصدیق کرتا ہوں۔ کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ سید خورشید شاہ نے اپنے عہدے کا غلط فائدہ اُٹھایا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف سے بہت سے فوائد حاصل کیے ہیں۔ تاہم اب انہو ں نے اپوزیشن لیڈر اور حکومتٍ وقت کے مُک مُکا پر پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اس کی تصدیق کر دی ہے۔