6وارڈنز کو مالی امدادجبکہ اچھی کارکردگی پر سٹی ٹریفک پولیس کرکٹ ٹیم میں انعامات،سرٹیفکیٹس تقسیم
عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2016 16:10
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 جنوری۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے اور انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا ئے گی ۔انہوں نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 6ٹریفک وارڈنز،لیڈی ٹریفک وارڈن اور اہلکاروں کومالی امداد کے چیک ، جبکہ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی کرکٹ ٹیم سے دوستانہ میچ جیتنے پر ٹریفک پولیس لاہور کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھی نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کےئے۔
طیب حفیظ چیمہ نے سی ٹی او آفس میں تقریب کے دوران کہا کہ محنت ،لگن اور دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے وارڈنز اور اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر اداکریں تاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی بھی ان سے راضی ہوں ۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے ٹریفک وارڈنز شاہد اقبال ،محسن عمر،لیڈی وارڈن زاہدہ رحمت ،کانسٹیبل ذوالفقار ،خالد اور خالد پرویز کو مالی امداد کے چیک تقسیم کےئے ،جبکہ گذشتہ دنوں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی کرکٹ ٹیم سے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کرکٹ ٹیم کے 16کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کرکے ٹریفک وارڈنز اپنے فرائض میں بھی ذیادہ دلچسپی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ محنت سے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.