چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن سیف الدین قریشی کی ازبک سفیر سے ملاقات،باہمی تجارت کے فروغ ودیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 28 جنوری 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء)وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین سیف الدین قریشی کی ازبکستان کے اسلام آباد میں تعینات سفیر سے ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ اور از بکستان کی مصنوعات کی پاکستان میں نمائش کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ازبکستان اپنی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے لئے پاکستان کی اقتصادی راہداری کے پروگرام سے مستفید ہونا چاہتا ہے اور گوادر میں بھی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔

اس سلسلے میں ازبکستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش مند ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان رابطے سنٹرل ایشیاء کے باقی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔