حمزہ شہبازکی لوہاری گیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کے گھر آمد، مالی امدادکا چیک دیا
جمعرات 28 جنوری 2016 16:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز لوہاری گیٹ میں چندروز قبل آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کے گھر گئے او ران سے اس اندوھناک واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مالی امداد کا چیک دیا ۔ حمزہ شہباز نے آگ سے متاثر ہونے والے گھر کی تعمیر اور متاثرہ دوکانوں کی مرمت کا بھی وعدہ کیا۔
انہوں نے ملحقہ مسجد کی بحالی اپنی جیب سے کرانے کا اعلان کیا ۔حمزہ شہبازنے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔(جاری ہے)
حمزہ شہبازنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گھروں میں گیس کے چولہے اور بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ایسے ناگہانی حادثات دل گرفتہ اور افسوسناک ہوتے ہیں ہم سب کومکمل حفاظتی تدابیر اختیارکرنا چاہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے ۔حمزہ شہباز کا لوہاری گیٹ پہنچنے پر علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.