کراچی ،حکومت نے پی آئی اے ملازمین کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

جمعرات 28 جنوری 2016 16:48

کراچی ،حکومت نے پی آئی اے ملازمین کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) کراچی میں قومی ائیرلائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔ ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین اور ڈپٹی کنوینئر نے ضمانتیں کروالیں ۔ پی آئی اے ہیڈآفس میں قومی ائیر لائن کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج جمعرات کو بھی جاری رہا ۔

ملازمین نے ہیڈآفس کے مرکزی گیٹ کو تالہ لگا رکھا ہے جبکہ پی آئی اے کے پکنگ دفاتر بھی بند ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھر پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو حکومت کی جانب سے پہلی بار باضابطہ مذاکرات کی پیش کش کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کی دعوت سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی نے دی ۔ مذاکرات 29 جنوری کو ہوں گے تاہم ملازمین کا احتجاج جاری ہے جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چند رہنماؤں نے ممکنہ گرفتاری کے خوف سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ۔ ضمانت لینے والوں میں چئیرمین سہیل بلوچ اور ڈپٹی کنونئیر ڈاکٹر انجم جوائنٹ ایکشن کمیٹی شامل ہیں ۔ ملازمین نے دو فروری تک مطالبات کی عدم منظوری پر فضائی آپریشن ملتوی کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :