ضلعی حکومتیں مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں ، جلوسوں اور دھرنوں پر عائد پابندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں‘لاہور چیمبر
جمعرات 28 جنوری 2016 16:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء ) لاہو رچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں ، جلوسوں اور دھرنوں پر عائد پابندی کی مسلسل خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب اور ضلعی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ موثر کردار ادا کرتے ہوئے پابندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔اپنے مشترکہ بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ مال روڈ نہ صرف ایک اہم تجارتی مرکز اور شہر کے اہم حصوں سے رابطے کا ذریعہ ہے بلکہ صوبائی اسمبلی اور واپڈا ہاؤس جیسی اہم عمارات بھی یہاں واقع ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سیکشن 144کے تحت مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہے لیکن آئے روز اس قانون کی دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوجاتے ہیں اور شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے جبکہ مظاہرین کی آڑ میں سماج دشمن عناصر بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غیرملکی مہمان بھی مال روڈ پر طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ دیکھ چکے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مال روڈ نہ صرف تاریخی حوالے سے پہچان رکھتی ہیں بلکہ ملک کا بہت اہم تجارتی مرکز بھی ہے جبکہ اس کے سنگم پر ہال روڈ الیکٹرانکس مارکیٹ اور دیگر بہت سی مارکیٹیں ہیں جہاں روزانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا اور حکومت کو بھاری محاصل ملتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ قانون کے مطابق مال روڈ پر جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہرے کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن ہر روز اس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مال روڈ کو بلاک کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کا نظام بْری طرح متاثر ہوتا ہے بلکہ گاہکوں کی آمد و رفت بند ہونے سے تاجروں کا کاروبار بھی برباد ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ اداروں کی خاموشی کی وجہ سے سڑکیں بلاک کرنے کا عمل شہر کے دیگر حصوں تک بھی جا پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا بنیادی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں تجارتی و معاشی سرگرمیاں تباہ نہیں ہونی چاہئیں جبکہ قانون پر عمل درآمد بھی ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے دھڑک احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوسوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے خوف سے مال روڈ کے تاجروں کو دکانیں بند کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیں اور مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر عائد پابندی پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.