ہسپتال کے فضلات کی ری سائیکلنگ،تجارت اور سٹور کرنیوالے غیر قانونی یونٹس کیخلاف مہم کے تحت 1102 یونٹس پر چھاپے

جمعرات 28 جنوری 2016 16:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کی سربراہی میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کے فضلات کی ری سائیکلنگ،تجارت اور سٹور کرنے والے غیر قانونی یونٹس کے خلاف 10 روزہ مہم کے تحت پنجاب بھر کے اضلاع میں 1102 یونٹس پر چھاپے مارے۔محکمہ نے اس دوران 32 خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں اور یونٹس کو سر بمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

FIRs 06 درج کرکے 240 Kg ہسپتالوں کا ویسٹ برآمد کیا۔اس ضمن میں محکمہ نے خصوصی مہم کا آغاز کررکھا ہے اور ضلعی سطح پر پنجاب کے تمام اضلاع میں دو دو سپیشل سکوارڈز بنائے گئے ہیں۔یہ ٹیمیں صبح آٹھ بجے سے سہ پہر تین بجے تک اپنے دوروں کی مکمل رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے ہیڈ آفس میں جمع کروائی ہیں۔خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :