احمد یار، پولیس کے چھاپے ،ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعرات 28 جنوری 2016 16:59

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء ) پولیس کے چھاپے ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 115/EBکے نزدیک پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مارکر ڈکیت گینگ کا سرغنہ غلام علی ساتھی احمد خان عرف دانہ، شاہد اوراشرف کو گرفتار کرکے چار عدد ناجائز پسٹل32 بور ،بندوق12 بور اور 7گولیاں برآمد کرلیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :