پنجاب بھر میں497ٹریفک حادثات میں06ا فراد جاں بحق،555زخمی

جمعرات 28 جنوری 2016 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز497ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں06افراد جاں بحق جبکہ 555شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ182افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 213 ڈرائیورز،12کم عمرڈرائیور ،266 مسافراور 76 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ98ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت81 متاثر ین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں57متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان31 حادثات میں36متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل555متاثرین میں 443مرد اور112خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں70افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور35 3فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 132زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں400موٹر سائیکلز،78آٹو رکشے،39موٹر کاریں،30مسافربسیں،22ٹرک اور64دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :