تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،سمتھ بلے بازوں میں بدستور سرفہرست
جمعرات 28 جنوری 2016 17:54
دبئی ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) سٹیون سمتھ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور سرفہرست ہیں، ولیمسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے جبکہ ہاشم آملہ چار درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، روٹ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے، وارنر پانچویں، یونس چھٹے اور مصباح الحق نویں نمبر پر برقرار ہیں، ڈی ویلیئرز تین درجے تنزلی کا شکار ہو کر ساتویں نمبر پر چلے گئے، میتھیوز تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔
باؤلرز میں سٹورٹ براڈ پہلے اور ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں، یاسرشاہ ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ آل راؤنڈرز میں ایشون پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، آملہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریاں سکور کیں اور 4 درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، روٹ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، وارنر پانچویں، یونس چھٹے نمبر پر برقرار ہیں، ڈی ویلیئرز تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں، میتھیوز ایک درجہ گر کر آٹھویں نمبر پر چلے گئے، مصباح کا نواں اور راہانے کا دسواں نمبر ہے، جونی بیئرسٹو کی چار درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 34 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ بین سٹوکس ترقی پا کر 35 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.