وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انٹرایکٹو وائس رسپانس بیسڈ ہیلپ لائن سروس، نیشنل بینک کی برانچ لیس بینکنگ اور موبائل فون سے پاسپورٹ فیس کی وصولی کی سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

جمعرات 28 جنوری 2016 18:09

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو یہاں نادرا ہیڈ کوارٹرز میں پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے انٹرایکٹو وائس رسپانس بیسڈ ہیلپ لائن سروس، نیشنل بینک کی برانچ لیس بینکنگ اور موبائل فون سے پاسپورٹ فیس کی وصولی کی سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس ہیلپ لائن کی سہولت کے آغاز سے درخواست گذار موبائل فون سے 9988 ڈائل کر کے اپنے پاسپورٹ کی درخواست پر پیشرفت اور دیگر متعلقہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔

ابتدائی طور پر یہ معلومات پانچ زبانوں اردو، انگلش، پشتو، سندھی اور سرائیکی میں مہیاء کی جائیں گی۔ موبائل/برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے پاسپورٹ فیس وصولی کی سہولت نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہے۔ درخواست گذار ایک لاکھ سے زائد مراکز پر پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے۔ راولپنڈی/اسلام آباد سے شروع کی جانے والی سروس کو مارچ تک پورے ملک میں توسیع دی جائے گی۔