پاکستان مالدیپ کے دوستانہ روابط مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، تجارت کے شعبہ میں وسیع تر مواقع سے استفادہ کی ضرورت ہے،
وزیراعظم محمد نواز شریف کا مالدیپ کے وزیر خارجہ دنیا مامون سے ملاقات کے دوران اظہار خیال، مالدیپ کے صدر کا مراسلہ بھی پہنچایا گیا
جمعرات 28 جنوری 2016 18:09
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور یہ دوستانہ روابط مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کو تجارت کے شعبہ میں وسیع تر مواقع سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات مالدیپ کی وزیر خارجہ دنیا مامون سے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارت کے شعبہ میں وسیع تر مواقع سے استفادہ کی ضرورت ہے، پاکستان جنوبی ایشیاء کے لئے خصوصی تعاون پروگرام کے تحت مالدیپ کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہا ہے اور جاری فوجی آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کی روک تھام اور خاتمے کے لئے ہمسایہ ممالک کے اقدامات کے لئے حمایت اور تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کو بالخصوص سیاحت کے میدان میں وسیع تر مواقع سے استفادہ کے لئے اپنے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دنیا مامون نے وزیراعطم نواز شریف کو مالدیپ کے دورہ کی دعوت دی اور اس موقع پر صدر مالدیپ کا مراسلہ بھی پہنچایا۔ وزیر خارجہ نے مالدیپ کے لئے پاکستان کی مسلسل معاونت پر شکریہ بھی ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.