دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کارروائی کرنا چاہتے ہیں- تعلیمی اداروں کو حقیقی خطرات لاحق ہیں:رانا ثنا ءاللہ کا وفاقی وزیرداخلہ کے بیان پر ردعمل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 18:27

دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کارروائی کرنا چاہتے ہیں- ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ خان نے وفاقی وزیرداخلہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کارروائی کرنا چاہتے ہیں اور تعلیمی اداروں کو حقیقی خطرات لاحق ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر کرنے کیلئے ہدایات دیں ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ کا اپنا موقف ضرور ہے ان سات دنوں میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی مکمل فول پروف بنانے کی کوشش کریں گے۔رانا ثناءاللہ خان نے واضح کیا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کو مکمل بااختیار بنائے گی۔ بلدیاتی اداروں کو انکی صلاحیت کے مطابق اختیارات دئیے جائیں گے۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بچوں کی جانیں سکول بند ہونے سے زیادہ قیمتی ہیں۔ چار چھ سکیورٹی گارڈز رکھنے سے سکولوں کی فیسیں نہیں بڑھیں گی۔ سکولوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔