افغان شہریوں کو شناختی کارڈ اور ملازمت دلوانے کا الزام ، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے سابق ارکان پارلیمنٹ کوگرفتار کرنے کا فیصلہ

جمعرات 28 جنوری 2016 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور ملازمت دلوانے کے الزام میں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے سابق ارکان پارلیمنٹ کو باجوڑ ایجنسی سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے رجسٹرد مقدمے میں ملزمان پر روح اﷲ اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کو پاکستانی شہریت دلوانے میں مدد کا الزام ہے، دونوں ارکان نے بعد میں روح اﷲ کو نادرا میں ملازمت دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔