سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم گیلانی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی

جمعرات 28 جنوری 2016 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف دائرکی گئی توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوقائم مقام چیف جسٹس،جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے طارق اسد ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت عظمیٰ نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی ہے۔ واضح رہے یہ درخواست سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں داخل کی گئی تھی تاہم اس کو سماعت کے لئے گزشتہ روز لگایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :