محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اہلکاروں کی تربیت کے لئے ٹریننگ سکول کے قیام کا فیصلہ

جمعرات 28 جنوری 2016 19:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اہلکاروں کی تربیت کے لئے ٹریننگ سکول کے قیام کا فیصلہ کر لیا ، ٹریننگ سکول کے قیام کیلئے پنجاب حکومت کو باقاعدہ درخواست ارسال کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ٹریننگ سکول کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں اہلکاروں کو کمپیوٹر سمیت دیگر امور کی تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ سکول کے قیام کے لئے پنجاب حکومت کو درخواست ارسال کر دی گئی ہے جبکہ تعاون کے لئے جرمن کمپنی جی آئی زیڈ سے بھی بات چیت چل رہی ہے ۔