پاکستان اور مالدیپ کی دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے ،پاکستان مالدیپ کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھاناچاہتاہے‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2016 19:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کی دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے ،پاکستان مالدیپ کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھاناچاہتاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مشیر خارجہ نے سرتاج عزیز سے مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون سے ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مالدیپ دونیا مامون نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کی دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے ،اکستان مالدیپ کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھاناچاہتاہے۔

متعلقہ عنوان :