گزشتہ تین سال کے دوران 113ارب روپے کے فنڈز آزاد کشمیر میں میگا پراجیکٹس کیلئے مختص کیے گئے، ترقیاتی فنڈز پر چوہدری عبدالمجید کے شکریہ کا خط موصول ہواتھا‘وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان برجیس طاہرکاپریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 28 جنوری 2016 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران 113ارب روپے کے فنڈز آزاد کشمیر میں میگا پراجیکٹس کیلئے مختص کیے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر باگلگت بلوچستان برجیس طاہر نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز پر وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کے شکریہ کا خط موصول ہواتھا۔ آزاد کشمیر میں ترقیاتی یاغیر ترقیاتی منصوبوں کیلئے 139ارب روپے فراہم کیے ۔ آزاد کشمیر کو فنڈز نہ دینے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں آج سے پہلے آزاد کشمیر کیلئے اتنی بڑی رقوم مختص نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :