وزیر اعلیٰ نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دئیے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافے سے انکار کر دیا ،وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ نہیں کیا

جمعرات 28 جنوری 2016 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دئیے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافے سے انکار کر دیا جبکہ وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے لئے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں ۔

اس سے قبل ہر رکن پنجاب اسمبلی کو تنخواہ او رمراعات کی مد میں ماہانہ 44ہزار روپے ملتے تھے اوراضافے کے بعد ہر رکن اسمبلی کو تنخواہ اور مراعات کی مد میں 85ہزار روپے ملیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تنخواہ او رمراعات میں اضافے سے انکار کردیا ہے جبکہ وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔پارلیمانی سیکرٹریوں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے ۔