چوہدری نثار کے الزامات کا جواب وزیراعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں دینا چاہتا ہوں: خورشید شاہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے الزامات کا جواب وزیراعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں دینا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار کے الزامات کا جواب وزیراعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں دینا چاہتا ہوں۔

لگتا ہے کہ حکومت جنگ کو لمبا کرنا چاہتی ہے۔ الزامات لگانا حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے۔ ہم نے حکومت کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچایا تھا۔ اپوزیشن کی کوششوں کے باعث ہی عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئے تھے۔ کہا گیا ہے کہ میں نے چوہدری نثار کی بیماری کا مذاق اڑایا ہے جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ میں نے کبھی بھی چوہدری نثار کی بیماری کا مذاق نہیں اڑایا۔