سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ریان کیمبل ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے ہانگ کانگ کی ٹیم میں شامل

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 19:53

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ریان کیمبل ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے ہانگ کانگ کی ..

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ریان کیمبل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ہانگ کانگ کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 43 سالہ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ریان کیمبل کا انترنیشنل کیرئیر کو ایک نیا آغاز ملا ہے۔

(جاری ہے)

2002 میں آخری مرتبہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے ریان کیمبل کو اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ہانگ کانگ کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ریان کیمبل نے 2012 میں ہانگ کانگ میں رہائش اختیار کر لی تھی۔ ریان کیمبل کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :