عمر دراز نامی شہری کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے کے معاملے میں ملزم کے کوئی مذموم مقاصد سامنے نہیں آئے ٗ پولیس
ملزم نے بھارتی پرچم لہرانے کا اقدام بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے مداح کی حیثیت سے ہی کیا ٗ تفتیشی افسر میرابھائی اور پورا خاندان محب وطن ہیں اور ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے ٗ بھائی عارف علی
جمعرات 28 جنوری 2016 20:05
لندن /اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) اوکاڑہ میں پولیس نے کہا ہے کہ عمر دراز نامی شہری کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے کے معاملے میں اب تک تفتیش کے دوران ملزم کے کوئی مذموم مقاصد سامنے نہیں آئے ۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی افسر محمد عمران نے کہاکہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے بھارتی پرچم لہرانے کا اقدام بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے مداح کی حیثیت سے ہی کیا۔
عمر دراز کو منگل کو بھارت اور آسٹریلیا نے ٹی 20 میچ میں بھارت کی فتح کے بعد اپنے مکان پر بھارت کا جھنڈا لہرانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس نے ان کے خلاف نقصِ امن عامہ کی دفعہ 16 ایم پی او کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 123 اے کے تحت بھی مقدمہ درج کیا ہے جس میں جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ دس برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔(جاری ہے)
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کی طرف سے بھارتی پرچم لہرانے کی اطلاع گاؤں والوں نے دی تھی تاہم اس مقدمے میں ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق تاحال ملزم کی جانب سے اس مقدمے میں ضمانت کی درخواست نہیں دی گئی ہے۔خیال رہے کہ عمر دراز اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔سب انسپکٹر محمد عمران کا کہنا ہے کہ ملزم عمر دراز کرکٹ کا اچھا کھلاڑی ہے اور ویرات کوہلی سے مشابہت کی وجہ سے بھی وہ اپنے دوستوں سے کہتا تھا کہ اسے کوہلی کے نام سے ہی پکارا جائے۔ملزم زیادہ تر ویرات کوہلی کے نام کی ٹی شرٹ پہنے رکھتا تھا بلکہ اْس نے اپنے کمرے میں اپنی اور ویرات کوہلی کی تصاویر بھی ساتھ ساتھ لگا رکھی تھیں۔ملزم عمر دراز کے بھائی عارف علی کا بھی کہنا ہے کہ ان کے بھائی اور پورا خاندان محب وطن ہیں اور ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے۔انھوں نے کہا کہ گاؤں کے لڑکوں نے کرکٹ کی مختلف ٹیمیں بنا رکھی ہیں اور عمر دراز ان میں سے بھارت نامی ٹیم کا رکن تھا تاہم وہ نہیں جانتے کہ اس نے کیوں گھر کے اوپر بھارتی پرچم لگایا؟عارف نے کہا کہ وہ غریب لوگ ہیں اتنی ہمت بھی نہیں کہ کوئی بڑا وکیل کر کے عمردراز کو رہا کروانے کی کوشش کر سکیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.