Live Updates

چوہدری نثار تھوڑی اور ہمت کریں، مک مکا کی مزید تفصیلات سامنے لائیں: ترجمان تحریک انصاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار تھوڑی اور ہمت کریں اور مک مکا کی مزید تفصیلات سامنے لائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کافی عرصے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کی نشاندھی کر رہے تھے۔ اب اس بات کا اعتراف خود وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی کر لیا ہے۔ نعیم الحق نے چوہدری نثار سے درخواست کی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مک مکا کی مزید تفصیلات سامنے لا کر قومی خدمت بجا لائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات