ہیلتھ سٹریٹجی پنجاب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم ترین جزو ہے اورصحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ سٹرٹیجی پر عملدرآمد کر کے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا اجلاس سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 20:23
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کے لئے ہیلتھ سٹریٹجی کے اہم خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سٹریٹجی پنجاب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم ترین جزو ہے اورصحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ سٹرٹیجی پر عملدرآمد کر کے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ساتھ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرور ت ہے۔ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے۔(جاری ہے)
ایمونائزیشن کے لئے محکمہ صحت نے اچھا کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ایمونائزیشن کے عمل کو جاری رکھا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی حکمت عملی کے اہداف کے حصول میں ہیلتھ سٹرٹیجی کے تحت مقررکئے جانے والے ٹارگٹ کا حصول انتہائی ضروری ہے۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہ کبھی پہلے آنے دی اور نہ آئندہ آنے دوں گا لیکن محکمہ صحت کو اپنے تعین کردہ اہداف کے حصول کے لئے عزم اور بہترین مینجمنٹ کے ساتھ کام کرنا ہو گا تا کہ صوبے کے عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ہیلتھ سٹریٹیجی پر عملدرآمد کے حوالے سے تین ہفتے کے بعد حتمی سفارشات پیش کی جائیں-وزیر اعلی نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن پر پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو شاباش دی ۔ سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری صحت نے ہیلتھ سٹریٹجی کے اہم خدوخال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا ثناءاللہ ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی، پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے محمد کاشف ،چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، متعلقہ سیکرٹریز، طبی ماہرین اور ماہرین اقصادیات نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات کمشنر آف راولپنڈی جبکہ ایم پی اے مخدوم ہاشم جوان بخت ڈی سی اوآفس رحیم یارخان سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.